اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اتوار کو تہران میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ اس وقت، پڑوسی ملکوں میں ، افغانستان، پاکستان ، روس، ترکی اور قطر سےایران کے روابط جتنے اچھے ہیں ، اتنے اچھے اس سے پہلے کبھی نہیں تھے۔ انھوں نے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ایران کے روابط کو اسٹریٹیجک قرار دیا اور کہا کہ ایران اس خطے میں کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ دہشت گرد اس کی سرزمین کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال کریں ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم میں ، خطے کے دینی پیشواؤں اور علاقے کے بزرگوں سے استفادہ کرنا چاہئے ۔انھوں نے افغانستان کے اندرونی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران سبھی افغان فریقوں کی مشارکت سے اس ملک میں قیام امن چاہتا ہے۔
/129
7 اکتوبر 2019 - 06:03
News ID: 980802
وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں قرار دیا ہے ۔